لکھنؤ، 12/جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی اسمبلی انتخابات کو لے کر روایتی انتخابی تشہیر کے ساتھ ساتھ موجودہ تقاضوں کے پیش نظر انفارمیشن ٹکنالوجی کا بھرپور استعمال کر رہی ہے۔پارٹی نے تنظیمی سطح پر آئی ٹی کا ایک علیحدہ محکمہ بنایا ہے، جس کے ذریعہ سبھی آئی ٹی محکمہ کی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔آئی ٹی محکمہ کے ساخت کے تحت، ریاست کی ٹیم میں 25عہدیدار ہیں، اس کے بعد تنظیمی نقطہ نظر سے اترپردیش میں بی جے پی کو 6علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں مغربی، برج، کانپور، اودھ، کاشی اور گورکھپور علاقے ہیں اور ان تمام علاقوں میں 21عہدیداروں کی ٹیم تعینات ہے۔پارٹی کے تنظیمی نقطہ نظر سے اترپردیش میں 92اضلاع ہیں، ہر ضلع میں 15عہدیداروں کی ٹیم تعینات ہے۔سبھی 403اسمبلی سیٹوں پر 11رکنی ٹیم بی جے کے پی آئی ٹی محکمہ کا کام کاج سنبھال رہی ہے۔بی جے پی کے آئی ٹی محکمہ نے پارٹی کے تمام پروگراموں اور سرگرمیوں کورفتار دینے کے لیے اتر پردیش کے تمام 6تنظیمی علاقوں اور 92اضلاع میں آئی ٹی سینٹر قائم کیا ہے۔یہ تمام آئی ٹی سینٹر سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو ان کی سالگرہ 25/دسمبر کے نام منسوب کرتے ہوئے سبھی 6علاقوں اور 92اضلاع میں اٹل آئی ٹی سینٹر کے نام سے ایک ساتھ شروع کئے گئے ہیں۔سبھی اٹل آئی ٹی سینٹروں کا افتتاح 25/دسمبر 2016کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا گیاتھا۔اس کے ساتھ ہی بی جے پی کا آئی ٹی محکمہ اترپردیش میں سوشل میڈیا میں 4500کارکن ٹیم کی شکل میں کام کرتا ہے،یہ 4500کارکنوں کی ٹیم ریاست، علاقے، اور اضلاع میں منظم طور پر کام کرتی ہے، تمام 6علاقوں (مغربی، برج، کانپور، اودھ، کاشی اور گورکھپورمیں 6الگ الگ نمبر لئے گئے ہیں اور6 ماہر کارکنان کو 6ہینڈسیٹ دستیاب کرائے گئے ہیں، جو انہیں چلاتے ہیں۔ہر علاقے میں 1000سے زیادہ وہاٹس ایپ گروپ چلائے جا رہے ہیں۔اس طرح پورریاست میں 6000سے زیادہ وہاٹس ایپ گروپ کام کررہے ہیں۔اس میں روزانہ 6-8پوسٹ ڈالی جاتی ہیں، تمام پوسٹ پارٹی کی مختلف سرگرمیوں کو لے کر بنائی جاتی ہیں۔فیس بک پر روزانہ 10پوسٹ ڈالی جاتی ہیں۔اترپردیش بی جے پی کا فیس بک کا پیج ’بی جے پی 4یوپی‘ کے نام سے چلایا جاتا ہے، جس کو 13لاکھ سے زیادہ لوگوں نے لائک کیا ہے اور 1کروڑ 30لاکھ 12 ہزار لوگوں نے اس صفحے کو دیکھا ہے۔